کراچی میں پی ٹی آئی والی نہیں حقیقی تبدیلی کا سلسلہ جاری،مرتضیٰ وہاب

  کراچی میں پی ٹی آئی والی نہیں حقیقی تبدیلی کا سلسلہ جاری،مرتضیٰ وہاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (آئی ین پی) پیپلز پارٹی کے رہنما اور ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کہا ہے کہ کراچی میں پاکستان تحریک انصاف والی نہیں بلکہ حقیقی تبدیلی کا سلسلہ جاری ہے۔ مرتضی وہاب نے کھارادر ری ڈویلپمنٹ پروگرام کا سنگ بنیاد رکھ دیا، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے وزیر مینشن کی سڑک کو بہتر کیا، ملیر میں شیرپاو کالونی کی زمین پر چائنا کٹنگ والوں کی نظر تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالا بورڈ کے روڈ کا ٹینڈر بھی مکمل ہوگیا ہے، سارے ادارے کراچی کے لوگوں کی خدمت کر رہے ہیں۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ککری گراونڈ کو انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کا بنائیں گے، بوٹ بیسن کی فوڈ اسٹریٹ اور ملحقہ 4 پارکس جلد مکمل کریں گے۔
مرتضیٰ وہاب

مزید :

صفحہ آخر -