ڈی جی ایف آئی اے جھوٹے مقدمات بنانا بند کر دیں ، سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن نے کہا کہ ڈی جی ایف آئی اے سے کہنا چاہتا ہوں کہ جھوٹے مقدمات بنانا بند کردیں ۔
منی لانڈرنگ کے کیس میں عبوری ضمانت میں توسیع کیلئے سابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن سیشن کورٹ لاہور آئے ، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ابھی بہت کچھ سامنے آئے گا ، وقت ثابت کر دے گا۔
دوسری جانب عدالت نے بشیر میمن کی عبوری ضمانت میں 22 فروری تک توسیع کر دی ۔ دوران سماعت ایف آئی اے حکام نےکہا کہ ابھی تفتیش مکمل نہیں ہوی ، جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم ( جے آئی ٹی ) قائم کر دی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ ایف آئی اے کی جانب سے اپنے ہی سابق ڈی جی کے خلاف منی لانڈرنگ ، فراڈ سمیت تین مقدمات درج کئے گئے ہیں ۔