مس امریکہ کی عمارت سے گر کر موت ہوگئی

مس امریکہ کی عمارت سے گر کر موت ہوگئی
مس امریکہ کی عمارت سے گر کر موت ہوگئی
سورس: Instagram/chesliekryst

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک (ویب ڈیسک) مس امریکہ 2019 چیزلی کرسٹ ایک بلند و بالا عمارت کی 29 ویں منزل  سے گر کر ہلاک ہو گئیں۔

امریکی پولیس کے مطابق صبح اطلاع ملی کہ 60 منزلہ عمارت کی 29 ویں منزل سے ایک خاتون نے چھلانگ لگائی ہے۔حکام کے مطابق جب موقع پر پہنچے تو خاتون کی شناخت چیزلی کرسٹ کے نام سے ہوئی جو مس یو ایس اے 2019 رہ چکی ہیں اور ایک انٹرٹینمنٹ پروگرام کی میزبانی بھی کر رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ چیزلی کرسٹ کی موت خودکشی تھی یا حادثہ، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد وجہ سامنے آئے گی۔

مزید :

تفریح -