شادی کے موقع پر ہال میں انٹری، بھائیوں نے بہن کے قدموں تلے اپنی ہتھیلیاں بچھادیں، ویڈیو وائرل

شادی کے موقع پر ہال میں انٹری، بھائیوں نے بہن کے قدموں تلے اپنی ہتھیلیاں ...
شادی کے موقع پر ہال میں انٹری، بھائیوں نے بہن کے قدموں تلے اپنی ہتھیلیاں بچھادیں، ویڈیو وائرل
سورس: Screengrab

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ویب ڈیسک)  سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں بظاہر دلہن کے بھائی اپنی بہن کی شادی کے موقع پر ہونے والی انٹری پر اپنی ہتھیلیاں بہن کے قدموں تلے رکھ رہے ہیں۔

بہن کی شادی میں بھائی اکثر ڈولی یا پھر انٹری کے موقع پر پھولوں کی چادر اٹھاتے ہیں لیکن سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں بھائیوں نے اپنی بہن کی شادی پر اس کی انٹری ایک نئے انداز میں کروائی، دلہن کی انٹری کے موقع پر راستے پر پھول بچھائے گئے ہیں جبکہ  بھائی اپنے گھٹنوں پر بیٹھے ہوئے اپنی بہن کے قدموں کے نیچے اپنی ہتھیلیاں رکھ رہے ہیں جس پر چلتے ہوئے دلہن تقریب میں داخل ہورہی ہے۔

بھائیوں کی جانب س اپنی بہن کے لیے اس بے پناہ  پیار کو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین بھی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔صارفین نے بہن کو خوش قسمت قرار دیا۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -