حکومت نے چین ، روس اور قازقستان سے کتنا قرض لینے کا فیصلہ کر لیا ؟ تہلکہ خیز خبر 

حکومت نے چین ، روس اور قازقستان سے کتنا قرض لینے کا فیصلہ کر لیا ؟ تہلکہ خیز ...
حکومت نے چین ، روس اور قازقستان سے کتنا قرض لینے کا فیصلہ کر لیا ؟ تہلکہ خیز خبر 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت نے چین ، روس اور قازقستان سے5 ارب ڈالر قرض لینے کا فیصلہ کر لیاہے ۔

نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے ذرائع کے حوالے سے کہاہے کہ حکومت کو چین سے تین ، روس اور قازقستان سے دو ارب ڈالر قرض ملنے کا امکان ہے ، چین سے تین ارب ڈالر قرض زر مبادلہ کے ذخائر مستحکم کرنے کیلئے ملیں گے جبکہ قازقستان اور روس سے ملنے والے دو ارب ڈالر ایم ایل ون پر خرچ ہوں گے ۔

وزارت اقتصادی امور نے قرض لینے کیلئے پلان تیار کر لیا ہے ، وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین کے موقع پر تین ارب ڈالر قرض کا معاہدہ طے پائے گا ،چین سے ملنے والے تین ارب ڈالر کا ابتدائی معاہدہ ایک سال کیلئے کیا جائے گا ، قازقستان ، روس سے دو ارب ڈالر کا معاہدہ بھی جلد کیئے جانے کا امکان ہے ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -