بجلی مہنگی ہونے کا امکان لیکن گزشتہ ماہ دسمبر میں کتنے روپے فی یونٹ بجلی پیدا کی گئی؟ تفصیلات سامنے آ گئیں

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )سی پی پی اے نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیلئے نیپرا میں درخواست دائر کر دی ہے جس پر سماعت کل ہو گی ، سی پی پی اے نے دسمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ میں فی یونٹ بجلی کی قیمت میں 3 روپے 12 پیسے اضافے کی سفارش کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سی پی پی انے نیپر ا کو بھیجی گئی درخواست میں کہاہے کہ دسمبر 2021 میں 8 ارب 52 کروڑ یونٹ بجلی پیدا کی گئی جس پر 73 ارب 84 کروڑ روپے لاگت آئی، سب سے مہنگی بجلی فرنس آئل سے 22 روپے 24 پیسے فی یونٹ بنائی گئی ، ایل این جی سے 17 روپے 80 پیسے، ڈیزل سے 14 روپے 8 پیسے ، کوئلے سے 13.31 روپے فی یونٹ حاصل کی گئی ۔ایران سے بجلی 13 روپے 26 پیسے فی یونٹ درآمد کی گئی ، بجلی کی قیمت میں اضافے کی صورت میں صارفین پر 30 ارب سے زائد کا بوجھ پڑے گا ۔