عاطف اسلم کی طرف سے اپنی اہلیہ کو ڈیزائنر کہنے پر حمزہ ملک بھی میدان میں آگئے

عاطف اسلم کی طرف سے اپنی اہلیہ کو ڈیزائنر کہنے پر حمزہ ملک بھی میدان میں آگئے
عاطف اسلم کی طرف سے اپنی اہلیہ کو ڈیزائنر کہنے پر حمزہ ملک بھی میدان میں آگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) عاطف اسلم کا اپنی اہلیہ کو اپنا ڈیزائنر کہناپاکستانی ڈیزائنر حمزہ ملک کو پسند نہیں آیا اور اس سلسلے میں ایک پیغام بھی جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر اپنے  پی ایس ایل  کے ترانے پر پہنے ہوئے لباس کے متعلق بتایا تھا کہ ان کا لباس ان کی اہلیہ نے   ڈیزائن کیا جس پر انھوں نے اہلیہ سارہ کا شکر یہ ایک پوسٹ کے ذریعے ادا کیا تھا۔اس پوسٹ کے ردعمل میں ڈیزائنر حمزہ ملک نے بھی ایک پیغام جاری کیا جس میں انھوں نے لکھا کہ ”بہت سے لوگ میری اس بات سے متفق ہوں گے کہ سٹائلسٹ ایک الگ قسم کا کام ہے جس میں دوسرے آپ کو آپ  کے کام کا کریڈٹ خود دیتے ہیں،عاطف اسلم  ،  کیا آپ کی اہلیہ آپ کی سٹائلسٹ ہے؟ اگر ہاں تو مجھے نہیں لگتا کہ ان کی فیشن کی چوائس بہت اچھی ہے،وہ آپ کے لباس کے انتخاب میں آپ کی مدد کر رہی ہیں جیسے وہ کیرئیر کے عام دنوں میں کرتی ہیں"۔

انہوں نےمزید لکھا کہ " اب سے گھریلو کام بھی نیوز بنے گی،کل کو کھانا بنا کر دے گی تو ’میری ذاتی شیف جن کا کھانا میں ہمیشہ پسند کرتا ہوں‘‘۔

مزید :

تفریح -