دعا منگی اغواء کیس کے ملزم کی پولیس حراست سے فرار کا معاملہ، اہلکار مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار

دعا منگی اغواء کیس کے ملزم کی پولیس حراست سے فرار کا معاملہ، اہلکار مجرمانہ ...
دعا منگی اغواء کیس کے ملزم کی پولیس حراست سے فرار کا معاملہ، اہلکار مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی میں دعا منگی اغواء کیس کے ملزم کی پولیس حراست سے فرار ہونے کے واقعے  میں اہلکار مجرمانہ غفلت کے مرتکب قرار دے دیے گئے ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق گرفتار اہلکاروں کی جانب سے ملزم  کو شاپنگ سینٹرز سمیت دیگر مقامات پر لے جانے کاانکشاف بھی ہوا ہے ۔  تفتیشی حکام کے مطابق ملزم آئن لائن ٹیکسی سروس سے سٹی کورٹ سے طارق روڈ پہنچا ، پولیس اہلکار ملزم کو شاپنگ سینٹر میں ہی چھوڑ کر واپس کورٹ چلا گیا، اہلکار نے آن لائن ٹیکسی سروس کے ڈرائیور کو  ساڑھے تین بجے واپس کورٹ بلایا ، اہلکار مقررہ وقت پر شاپنگ مال پہنچا تو ملزم فرار ہو چکا تھا۔

ملزم کی گرفتاری کیلئے گزشتہ شب گلشن حدید میں چھاپہ مارا گیا مگر ملزم کی گرفتاری عمل میں نہ آئی ۔