اداکارہ نادیہ خان نے شرمیلا فاروقی کو لیگل نوٹس بھیج دیا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)میزبان و اداکارہ نادیہ خان نے پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو لیگل نوٹس بھیج دیا۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ نے اپنے وکیل کے ذریعے توہین آمیز گفتگو اور بے جا بدنام کرنے شرمیلا فاروقی کو 50 کروڑ کے ہرجانے کا نوٹس بھیجا۔اداکارہ کا کہنا تھا کہ ” اگر وہ (شرمیلا فاروقی) یہ کام کسی اچھے کام کے لیے کرتی یا کسی ضرورت مند بچے یا عورت کی مدد کرنے کے لیے کرتی تو زیادہ اچھا ہوتا لیکن وہ یہ سب صرف میڈیا کی توجہ حاصل کرنے کے لیے کر رہی ہیں۔
View this post on Instagram
یاد رہے کہ شرمیلا فاروقی نے اداکارہ کے خلاف سائبر کرائم میں رپوٹ درج کروائی تھی کہ نادیہ خان نے ان کی والدہ کی اور ان کی اجازت کے بغیر ان کی ویڈیو بنائی ہے۔