پہلے شکر کا سجدہ کرو ، سرفراز احمد کی نسیم شاہ کو نصیحت کی ویڈیو وائرل 

پہلے شکر کا سجدہ کرو ، سرفراز احمد کی نسیم شاہ کو نصیحت کی ویڈیو وائرل 
پہلے شکر کا سجدہ کرو ، سرفراز احمد کی نسیم شاہ کو نصیحت کی ویڈیو وائرل 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کراچی کنگز کے خلاف چوتھے میچ میں نسیم شاہ نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جہاں کپتان سرفراز احمد نے انہیں پہلے شکر کا سجدہ کرنے کی تلقین کی جس کی ویڈیو وائرل ہو گئی ۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے نسیم شاہ نے کراچی کنگز کے خلاف ایونٹ کے چوتھے میچ میں شاندار پرفارمنس پیش کی ۔ نسیم نے 3.3 اوورز میں  5 بلے بازوں کو پویلین کی راہ دکھائی جن میں ٹام لیمونبے ، محمد نبی ، لیوئس گریگرے اور محمد الیاس شامل تھے ۔

پانچویں وکٹ حاصل کرتے ہی نسیم شاہ کپتان اور وکٹ کیپر  سرفراز احمد کی جانب بھاگے جس پر کپتان نے انہیں ٹوکتے ہوئے کہا کہ بعد میں ملنا پہلے شکر کا سجدہ ادا کرو ۔ نسیم شاہ کو بھی فوری خیال آیا اور انہوں نے سجدے میں جا کر کامیابی عطا کرنے پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

سرفراز کی جانب سے نسیم شاہ کو سجدے کی ہدایت کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے ۔

مزید :

کھیل -PSL -PSL News Update -