حکومتی سٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر دلاور خان بھی میدان میں آ گئے ، واضح اعلان کر دیا 

حکومتی سٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر دلاور خان بھی میدان ...
حکومتی سٹیٹ بینک ترمیمی بل کے حق میں ووٹ دینے والے سینیٹر دلاور خان بھی میدان میں آ گئے ، واضح اعلان کر دیا 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن )28 جنوری کو حکومت نے سینیٹ میں سٹیٹ بینک ترمیمی بل پاس کروا لیا تھا جس کے حق میں 43 اور مخالفت میں 42 ووٹ آئے ، اوپوزیشن کے دلاور خان کی جانب سے بل کے حق میں ووٹ دیا گیا تاہم اب وہ خود میدان میں آ گئے ہیں اور واضح اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر دلاور خان نے بیان جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ ہماراگروپ آزادہے، کبھی پیپلزپارٹی کاحصہ نہیں رہا،ہم نےگیلانی کواس لیےووٹ دیاتھاکہ ہم اعظم نذیرتارڑ کونہیں جانتےتھے، ہم کبھی پیپلزپارٹی کےاجلاس میں شریک نہیں ہوئے ،ہم حکومت کا حصہ نہیں ہیں ،لیکن ملک کےحق میں ہربل کی حمایت کریں گے، چیک کریں پیپلزپارٹی،ن لیگ،اےاین پی کےکتنےارکان کم تھے۔

مزید :

قومی -