پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وزیراعظم آفس کو موصول ، کتنا اضافہ ہونے جارہا ؟ جانیے

اسلام آباد(ّڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعظم آفس کو پٹرولیم مصنوعات میں اضافے کی سمری وصول ہوگئی ہے،وزیراعظم کی منظوری کے بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات میں 12 روپے اضافے کی نئی سمری وزیراعظم ہاؤس کو موصول ہوئی ہے۔ سمری میں پٹرول کی قیمت میں 10 روپے 27 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 39 پیسے فی لیٹر جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 11 روپے 34 پیسے فی لیٹر اضافہ کی سفارش کی گئی ہے۔