فٹ بال کے معروف کھلاڑی کو خاتون سے جنسی زیادتی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا

سورس: Wikimedia Commons
لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) مانچسٹر یونائیٹڈ فٹ بال کلب کے کھلاڑی میسن گرین ووڈ کو ایک خاتون کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ دی سن کے مطابق 20سالہ فٹ بالر کے خلاف یہ الزام گزشتہ روز سامنے آیا، جس کے بعد پولیس کی گاڑیوں کو ان کے گریٹرمانچسٹر کے علاقے بوڈن میں واقع ان کے گھر کے باہر کھڑے دیکھا گیا۔اب پولیس کی طرف سے فٹ بالر کی گرفتاری کی تصدیق کر دی گئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق یہ الزام عائد کیے جانے کے بعد میسن گرین ووڈ کو ان کے کلب مانچسٹر یونائیٹڈ نے بھی نکال دیا ہے۔ کلب نے میسن کے ساتھ 75ہزار پاﺅنڈ فی ہفتہ پر معاہدہ کر رکھا تھا۔کلب کے ترجمان کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ میسن گرین ووڈ اگلے نوٹس تک نہ ٹریننگ کے لیے آئیں گے اور نہ ہی میچز میں حصہ لے سکیں گے۔