’خلائی مخلوق اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین سے بیماریوں کا خاتمہ کردے گی‘ اسرائیلی نژاد برطانوی نجومی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

’خلائی مخلوق اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین سے بیماریوں کا خاتمہ ...
’خلائی مخلوق اپنی جدید ترین ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین سے بیماریوں کا خاتمہ کردے گی‘ اسرائیلی نژاد برطانوی نجومی نے تہلکہ خیز دعویٰ کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)یہاں خلائی مخلوق کے وجود ہی کے متعلق دو آراءپائی جاتی ہیں مگر اسرائیلی نژاد برطانوی نجومی یوری گیلر نے خلائی مخلوق اور انسانی زندگی کے متعلق انتہائی حیران کن دعویٰ کر دیا ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق 75سالہ یوری گیلر نے اپنے ٹوئٹر اکاﺅنٹ کے ذریعے یہ دعویٰ کیا ہے کہ خلائی مخلوق مستقبل قریب میں انسانوں کے ساتھ رابطہ کرے گی اور اپنی جدید تر ٹیکنالوجی کے ذریعے زمین سے بیماریوں کا خاتمہ کر دے گی جس کے بعد انسانوں کی زندگی اوسطاً 220سال ہو جائے گی۔
یوری گیلر نے کہا ہے کہ خلائی مخلوق انسانوں کو سکھائے گی کہ بیماریوں کا خاتمہ کیسے کیا جاتا ہے اور زندگی میں اضافہ کیسے ممکن ہے۔ وہ انسانوں کو اپنی ٹیکنالوجی سے مستفید کرے گی۔ یوری گیلر کے مطابق یہ کام اب زیادہ دور نہیں بلکہ بہت جلد ہونے والا ہے۔ اس کا کہنا تھا کہ ”مجھے یقین ہے کہ جو شخص آج پیدا ہوا ہے وہ اپنی زندگی میں خلائی مخلوق سے ضرور ملے گا۔واضح رہے کہ دوسری طرف کئی ماہرین کا کہنا ہے کہ خلائی مخلوق زمین پر حملہ کرکے انسانوں کو نقصان پہنچائے گی۔ ایک امریکی ماہر نے اس حوالے سے خلائی تحقیقاتی ادارے ناسا کے ماہرین کو تیار رہنے کی تنبیہ بھی کی ہے۔