امریکی چڑیا گھر میں موجود نر پینگوئنز کا ہم جنس پرست جوڑا پہلی بار باپ بن گیا

امریکی چڑیا گھر میں موجود نر پینگوئنز کا ہم جنس پرست جوڑا پہلی بار باپ بن گیا
امریکی چڑیا گھر میں موجود نر پینگوئنز کا ہم جنس پرست جوڑا پہلی بار باپ بن گیا
سورس: Facebook

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکہ کے ایک چڑیا گھر میں پایا جانے والا نر پینگوئنز کا ہم جنس پرست جوڑا پہلی بار باپ بن گیا۔میل آن لائن کے مطابق یہ ہم جنس پرست پینگوئن نیویارک کے روسمنڈ جیفرڈ نامی چڑیا گھر میں رہتا ہے۔ چند سال قبل اس جوڑے کو باہم جنسی تعلق قائم کرتے دیکھ کر چڑیا گھر کی انتظامیہ بھی دنگ رہ گئی تھی۔ اس جوڑے نے مل کر ایک گھونسلہ بنایا اور اس میں رہنے لگا تھا جب انتظامیہ کو ان کے ہم جنس پرست ہونے کا علم ہوا۔
انتظامیہ نے آزمائشی طور پر ان کے گھونسلے میں ایک نقلی انڈہ رکھ دیا کہ آیا یہ ہم جنس پرست پینگوئن اس انڈے کے ساتھ کیا کرتے ہیں۔ حیران کن طور پر ان دونوں نے اس انڈے پر باری باری بیٹھنا شروع کر دیا گویا وہ دونوں جانتے تھے کہ اس سے کیسے بچہ نکالنا ہے۔ یہ دیکھ کر چڑیا گھر کی انتظامیہ نے پینگوئنز کے ایک نر اور مادہ کے اصلی انڈے لا کر ان ہم جنس پرست پینگوئنز کے گھونسلے میں رکھ دئیے تھے، جن سے اب بچے نکل آئے ہیں۔
 انتظامیہ کے مطابق جس نر اور مادہ کے یہ انڈے تھے وہ انڈوں پر نہیں بیٹھتے تھے بلکہ انہیں توڑ دیتے تھے۔ تاہم ان ہم جنس پرست پینگوئنزنے انڈوں کو نقصان نہیں پہنچایا بلکہ ان پر باری باری بیٹھتے رہے اور بالآخر ان سے بچے نکل آئے ۔ اب دونوں مل کر ان بچوں کی بخوبی دیکھ بھال بھی کر رہے ہیں۔