پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سنسنی خیز میچ کا ...
پی ایس ایل سیون، ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، سنسنی خیز میچ کا نتیجہ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی ڈیلی پاکستان آن لائن)ملتان سلطانز نےسنسنی خیز مقابلے کے بعد کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کوچھ رنز سے شکست دیدی۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم 175 رنز کے تعاقب میں 169 رنز بناسکی۔ملتان سلطانز کی مانند کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا آغاز بھی کچھ اچھا نہ رہا اور اوپننگ بلے باز ویل سمیڈ صرف تین رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔اوپننگ بلے باز احسان علی بھی زیادہ دیر اپنا رنگ نہ جما سکے اور 24 رنز بناکر آؤٹ ہوگئے۔ کپتان سرفراز احمد اور بین ڈکٹ نے اچھی پارٹنر شپ قائم کی۔ بین ڈکٹ 47 اور سرفراز احمد 21رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔افتحار احمد نے 13گیندوں پر 30 رنز بنائے ان کی اننگز میں تین چھکے اور ایک چوکا شامل تھا۔جیمز فولکنر 17 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو آخری اوور میں جیت کے لیے آٹھ رنز درکار تھے۔تاہم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آٹھ رنز بنانے میں ناکام رہے اور صرف ایک رنز بناسکے۔ملتان سلطانز کی جانب سے خوشدل شاہ اور عمران طاہر نے تین،تین وکٹیں حاصل کیں۔
ملتان سلطانز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 175 رنز کا ہدف دیا تھا۔ملتان سلطانزکی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں چار وکٹوں کے نقصان پر174 رنز بنائے۔ملتان سلطانز کا آغاز کچھ اچھا نہ رہا اور کپتان محمد رضوان بغیر کوئی رنز بنائے پویلین لوٹ گئے۔محمد رضوان کے بعد ملتان سلطانز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں،تاہم شان مسعود نے رنز بنانے کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔شان مسعود 58 گیندوں پر 88 رنز بناکر آؤٹ ہوئے،ان کی اننگز میں آٹھ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔دیگر بلے بازوں میں رائلی روسو اور صہیب مقصود نے 21،21 رنز بنائے۔خوشدل شاہ آٹھ اور ٹم ڈیوڈ 28رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے محمد حسنین نے دو جبکہ جیمز فولکنر نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان سلطان نے پی ایس ایل سیون میں اب تک کھیلے گئے اپنے دونوں میچز جیتے ہیں جبکہ کوئٹہ گلیڈی نے ایک میچ جیتا اور دوسرے میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔اب تک دونوں ٹیموں کے درمیان سات میچز کھیلے گئے ہیں جس میں چار مرتبہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز جبکہ تین مرتبہ ملتان سلطانز فاتح رہی۔

مزید :

اہم خبریں -کھیل -