عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا
عدالت نے اداکارہ میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سیشن کورٹ نے اداکارہ میرا کو  عتیق الرحمان کی بیوی قرار دے دیا اور اداکارہ کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کردی۔ 

سیشن کورٹ کی جانب سے فیصلہ سنایا گیا ہے کہ اداکارہ میرا کا نکاح درست تھا اور وہ عتیق الرحمان کی بیوی ہے ۔ایڈیشنل سیشن جج مظہر حسین نے ٹرائل کورٹ کا فیصلہ درست قرار دیتے ہوئے اداکارہ میرا کی تکذیب نکاح کی اپیل مسترد کی ہے۔واضح رہے کہ ادکارہ میرا نے فیملی کورٹ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر رکھی تھی اور فیملی کورٹ نے میرا کو عتیق الرحمان کی بیوی قرار دیا تھا۔
 
مزید :

تفریح -