انڈر 19 ورلڈکپ، پانچویں پوزیشن کا میچ، بنگلہ دیش نے پاکستان کو ٹارگٹ دیدیا

جمیکا(ڈیلی پاکستان آن لائن) بنگلہ دیش نے پانچویں پوزیشن کے میچ میں پاکستان کو جیت کے لیے176 رنز کا ہد ف دیا ہے۔
بنگلہ دیش کی پوری ٹیم آخری اوور میں چار گیندیں قبل 175 رنز بناکر آؤٹ ہوئی۔بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔تاہم یہ فیصلہ زیادہ مفید ثابت نہ ہوا اور بنگلہ دیشی وکٹیں خزاں کے پتوں کی مانند گرتی رہیں،تاہم عارف الاسلام نے جم کر پاکستانی باؤلر کا سامنا کیا اور100 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔انکی اننگز میں پانچ چوکے اور چار چھکے شامل تھے۔بنگلہ دیش کے صرف تین بلے باز ڈبل فگرز میں داخل ہوسکے۔پاکستان کی جانب سے مہر ممتاز اور اویس علی نے تین تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔