لیاقت جتوئی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر فریال تالپور بھی میدان میں آ گئیں 

 لیاقت جتوئی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر فریال تالپور بھی میدان ...
 لیاقت جتوئی کی پیپلز پارٹی میں شمولیت کی خبروں پر فریال تالپور بھی میدان میں آ گئیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) پیپلزپارٹی شعبہ خواتین کی مرکزی صدر اوررکن سندھ اسمبلی فریال تالپور نے کہا ہے کہ پارٹی کی جدوجہد فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہوگئی ہے، جمہوریت کی جیت نوشتہ دیوار ہے، لیاقت جتوئی کی پارٹی میں شمولیت کا معاملہ زیر غور نہیں ، ایسی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔
 تفصیلات کے مطابق زرداری ہاوس کراچی میں شعبہ خواتین ضلع دادو کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے فریال تالپور کا کہنا تھا کہ پارٹی کے دروازے ہر جمہوریت پسند کے لیے کھلے ہیں تاہم پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ اپنے کارکنان کی رائے کو مقدم رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع دادو کے جیالوں اور جیالیوں کا پارٹی کی ہر جدوجہد میں کردار محاذ پر اگلی صفوں کے سپاہیوں جیسا رہا ہے،یقین ہے لانگ مارچ میں ضلع دادو سے خواتین بڑی تعداد میں شرکت کریں گی،پارٹی عہدے داران ضلع دادو سے خواتین کی بھرپور شرکت کو یقینی بنائیں ۔

پیپلزپارٹی شعبہ خواتین سندھ کی صدر و رکن قومی اسمبلی شگفتہ جمانی اور ایم این اے مسرت مہیسر ،ایم پی ایز کلثوم چانڈیو،سجیلہ لغاری، ہیر سوہو اور سعدیہ جاوید اور تنظیمی عہدیدار شبانہ بھی اجلاس میں شریک تھیں۔