استاد رفاقت علی خان کا برطانیہ میں تاریخی شو

لندن(مجتبی علی شاہ )معروف گلوکار استاد رفاقت علی خان کا برطانیہ میں تاریخی شو کا انعقاد ہوا۔اس موقع پر رفاقت علی خان کا کہنا تھا کہ کورونا کے بعد پاکستانی کمیونٹی کو باہر نکالنا میرا مشن تھا ۔انہوں نے کہا کہ صوفی کلام پاکستان کی ثقافت ہے جسے ہم زندہ کرنے کے لیے برطانیہ اور دوسرے ممالک میں آتے ہیں ۔ گلو کار نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان بہت اچھا کام کر رہے ہیں ان کو موقع دینا چاہیے وہ ضرور ڈلیور کریں گے۔اس دوران پروگرام کی میزبان بندیا فیصل کا کہنا تھا کہ صوفی نائٹ کا مقصد لوگوں کو گھروں سے باہر نکال کر ایک دوسرے سے ملوانا تھا،مجھے بہت خوشی ہو رہی ہے کہ میں نے آج پہلا پروگرام کیا لوگ گھروں سے نکلے ایک دوسرے سے ملے اور پاکستانی ثقافت کو سب نے بہت سراہا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ انشاءاللہ آنے والے دنوں میں بھی اس طرح پاکستانی ثقافت اور موسیقی کو برطانیہ میں پروموٹ کریں گے۔