'کراچی میں ایم کیو ایم کی اکثریت قبول کی جانی چاہیے، شاہی سید کا حیران کن بیان

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما شاہی سید نے کہا ہے کہ کراچی میں ایم کیو ایم کی اکثریت ہے اور اس کی اکثریت کو قبول کیا جانا چاہیے۔ ان کا کہنا تھا کہ کراچی کے ساتھ بہت ظلم ہو رہا ہے۔
اے این پی کے وفد نے شاہی سید کی سربراہی میں ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز پہ کنوینر ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی سے ملاقات کی۔بعد از اں میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئےشاہی سید نے کہا کہ کراچی ملک کا معاشی حب ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بسنے والے تمام قومیتوں کے لوگوں کو مل کر آگے جانا ہے۔شاہی سید نے کہا کہ ایم کیوایم کے کارکنوں پر ہونے والی لاٹھی چارج کی شدید مذمت کرتے ہیں، لاٹھی چارج کے باعث ایک کارکن کی ہلاکت ہوئی جب کہ دوسرے کی آنکھ ضائع ہوگئی۔