شادی والے گھر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے 2 بہنوں کے جہیز کا سامان لوٹ لیا

شادی والے گھر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے 2 بہنوں کے جہیز کا سامان لوٹ لیا
شادی والے گھر میں ڈکیتی، ڈاکوؤں نے 2 بہنوں کے جہیز کا سامان لوٹ لیا
سورس: File Photo

  

 قصور (ڈیلی پاکستان آن لائن)بابا بھلے شاہ کے شہر قصور میں ڈاکوؤں کے جتھے نےشادی والےگھر میں اہل خانہ کو یرغمال بنا کر دو بہنوں کے جہیز کا سامان لوٹ لیا اور چلتے بنے۔

پولیس کے مطابق کھڈیاں خاص کے علاقے سٹیشن والی بستی میں محنت کش اللہ دتہ کی دو بیٹیوں کی شادی چند دن بعد طے تھی اور گھر میں شادی کی تیاریاں جاری تھیں۔رات گئے نو ڈاکو گھر میں داخل ہوئے اور اہل خانہ کو یرغمال بنا کر جہیز لوٹ لیا،ڈاکوؤں نے اہل خانہ پر تشدد بھی کیا، ملزمان گھر سے 70 ہزار روپے نقد اور دیگر قیمتی سامان بھی لے اڑے۔متاثرہ شہری اللہ دتہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردی ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -قصور -