میں ملک کا مجرم ہوں نہ قانون کا،میرے ساتھ انصاف کیاجائے ،اعظم سواتی کی متنازعہ ٹوئٹ کیس میں عدالت سے استدعا

میں ملک کا مجرم ہوں نہ قانون کا،میرے ساتھ انصاف کیاجائے ،اعظم سواتی کی ...
میں ملک کا مجرم ہوں نہ قانون کا،میرے ساتھ انصاف کیاجائے ،اعظم سواتی کی متنازعہ ٹوئٹ کیس میں عدالت سے استدعا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)متنازعہ ٹوئٹ سے متعلق کیس میں دوران سماعت سینیٹراعظم سواتی نے کہاکہ میں ملک کا مجرم ہوں نہ قانون کا،میرے ساتھ انصاف کیاجائے ۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آبادمیں متنازعہ ٹوئٹ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی،سینیٹر اعظم سواتی عدالت میں پیش ہوئے، اعظم سواتی نے کہاکہ میں ملک کا مجرم ہوں نہ قانون کا، ملک کیلئے امریکا سے آیا تھا ،میرے ساتھ انصاف کیاجائے ،جج سیشن کورٹ نے کہاکہ آپ کے ساتھ انصاف ہی ہو گا، آئندہ سماعت پر آپ پر فرد جرم عائد کر دیتے ہیں ۔

علی بخاری نے کہاکہ اعظم سواتی کو موقع فراہم کیا جائے کہ وہ وکیل کر سکیں ، ریکارڈ کی تصدیق شدہ نقول اعظم سواتی کو ملنا قانونی حق ہے، عدالت نے آئندہ سماعت پر اعظم سواتی کو کیس ریکارڈ فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 28 مارچ تک ملتوی کر دی۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -