فوادچودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن)پی ٹی آئی رہنما فوادچودھری کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرا دی گئی،آئی جی پنجاب اور آئی جی اسلام آباد نے تفصیلات عدالت میں جمع کرائیں ۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق رپورٹ میں کہا گیاہے کہ ریکارڈ کے مطابق فوادچودھری کیخلاف 5 مقدمات درج ہوئے ،پنجاب 3 اور اسلام آباد میں 2 مقدمات درج ہوئے،فوادچودھری کیخلاف 2 مقدمات خارج، ایک میں بےگناہ اور 2 زیرالتوا ہیں ۔