سی ٹی او لاہور نے ٹریفک افسران اور اہلکاروں کو اہم ہدایات جاری کر دیں

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )سی ٹی او لاہور نے لین لائن اور سٹاپ لائن کی پابندی کروانے کا حکم جاری کر دیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی او لاہور نے تمام سرکل افسران کو خود آگاہی دینے کی ہدایات کی ہیں، سی ٹی او کا کہناتھا کہ کوئی بھی گاڑی سٹاپ لائن کی خلاف ورزی کرتی نظر نہ آئے ،موٹر سائیکل سوار انتہائی بائیں لین استعمال کریں ۔