نیپرا نے بجلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)نیپرا نے کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10 روپے 80 پیسے جبکہ باقی الیکٹرک کمپنیوں کے صارفین کیلئے 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے 10 روپے 26 پیسے کمی کی درخواست دی تھی ، نیپرا نے بججلی 10 روپے 80 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی منظوری دیدی،کے الیکٹرک صارفین کو 12 ارب71 کروڑ سے زائد کا ریلیف ملے گا،نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی ۔
دوسری جانب نیپرا نے ملک کی دیگر الیکٹرک کمپنیوں کیلئے بجلی 2 روپے 32 پیسے فی یونٹ سستی کردی ،جس سے صارفین کو18 ارب70 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا،بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا،کمی کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا،نیپرا اتھارٹی تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کرے گی ۔