ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس، درخواست گزار نے پٹیشن واپس لے لی 

ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس، درخواست گزار ...
ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کا کیس، درخواست گزار نے پٹیشن واپس لے لی 

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)الیکشن کمیشن آف پاکستان میں ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست واپس لے لی گئی، درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، درخواست میں ترمیم کی اجازت دی جائے۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق الیکشن کمیشن میں ضمنی الیکشن میں عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کے کیس کی سماعت ہوئی ،چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 3 رکنی کمیشن نے سماعت کی ۔

درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان کا نوٹیفکیشن جاری ہو چکا ہے، درخواست میں ترمیم کی اجازت دی جائے،ممبر بلوچستان نے کہاکہ درخواست واپس لے کر نوٹیفکیشن چیلنج کریں، چیف الیکشن کمشنر نے کہا کہ نوٹیفکیشن چیلنج کرنے کی درخواست آج ہی دائر کر دیں ، درخواست گزار نے عمران خان کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست واپس لے لی ۔

یاد رہے کہ توشہ خانہ کیس میں نااہلی کی وجہ سے نوٹیفکیشن روکنے کی استدعا کی گئی تھی ۔