پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری ، جواب طلب

 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت ...
 پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری ، جواب طلب

  

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور ہائیکورٹ نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

نجی ٹی وی چینل "ہم نیوز" کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی،درخواست گزار کی جانب سے مؤقف اختیار کیا گیاہے کہ وفاقی حکومت نے ٹھوس وجہ کے بغیرپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا۔درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دے،عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرکے جواب طلب کرلیا۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -لاہور -