آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں ، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا

آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں ، سپریم کورٹ نے ...
آرٹیکل 199 کے تحت ہائیکورٹ کو ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں ، سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قراردیدیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ازخودنوٹس کے اختیار سے متعلق سپریم کورٹ نے بڑا فیصلہ سنا دیا،سپریم کورٹ نے پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرا ردے دیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق عدالت نے فیصلے میں کہاہے کہ ہائیکورٹ آرٹیکل 199 کے تحت ازخودنوٹس لینے کا اختیار نہیں رکھتی،سپریم کورٹ کو آرٹیکل 184/3 کے تحت ازخود نوٹس کا اختیار حاصل ہے ۔

 پشاور ہائیکورٹ نے لائیو سٹاک، پولٹری کی قیمتوں کے تعین کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کاحکم دیا تھا، جسٹس اعجاز الاحسن نے 8 صفحات پر مشتمل فیصلہ تحریرکیا۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -