پریانکا چوپڑا نے پہلی مرتبہ اپنی بیٹی کا چہرہ دنیا کو دکھا دیا ، تصویر وائرل
لاہور(ویب ڈیسک)عالمی شہرت یافتہ بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا اور امریکی گلوکار نک جونس کی بیٹی مالتی میری کا چہرہ پہلی بار دنیا کے سامنے آگیا ہے۔
15 جنوری 2022 کو سروگیسی کے ذریعے دنیا میں آنے والی پریانکا کی بیٹی مالتی کو اب تک مداحوں نے نہیں دیکھا تھا تاہم اسٹار جوڑی نے 30 جنوری 2023 کو بیٹی کو پوری دنیا کو دکھانے کا فیصلہ کیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق نک جونس اور ان کے دو بھائیوں کو ہالی ووڈ واک آف فیم کے اعزاز سے نوازا گیا جس کی تقریب میں پریانکا اور ان کی بیٹی توجہ کا مرکز بنی رہیں۔
اس حوالے سے پریانکا نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ بھی شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے شوہر کو ملنے والے اعزاز پر مبارکباد دی۔
View this post on Instagram
دوسری جانب مالتی کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں جن پر مداح تبصرے کررہے ہیں۔
متعدد مداحوں نے مالتی کو اپنے والد نک جونس کی کاپی قرار دیا اور کہا کہ وہ گلوکار سے کافی مشابہ ہیں۔
View this post on Instagram
واضح رہے کہ اس سے قبل پریانکا نے کبھی اپنی بیٹی کا چہرہ نہیں دکھایا تھا، اداکارہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وہ پرائیویسی کے باعث بیٹی کو فی الحال لوگوں میں متعارف نہیں کرانا چاہتیں۔
View this post on Instagram
کئی بار پریانکا نے بیٹی کے ہمراہ تصاویر انسٹاگرام پر شیئر کیں لیکن زیادہ تر اس پر ایک ایموجی بنا ہوتا تھا۔
View this post on Instagram