فل ٹائم کوچنگ سے انکار، نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو ایک اور بڑی پیشکش کر دی 

فل ٹائم کوچنگ سے انکار، نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو ایک اور بڑی پیشکش کر دی 
فل ٹائم کوچنگ سے انکار، نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو ایک اور بڑی پیشکش کر دی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے مکی آرتھر کو قومی ٹیم کیلئے بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کی پیشکش کر دی ہے لیکن سابق کوچ نے وقت مانگ لیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق نجم سیٹھی نے کنسلٹنٹ کی پوسٹ کیلئے مکی آرتھر سے ایک مرتبہ پھر سے رابطہ کیا ہے اور کہا کہ اگر آپ فل ٹائم کوچنگ نہیں کر سکتے تو بطور کنسلٹنٹ پاکستان کے ساتھ کام کریں، مکی آرتھر نے بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کیلئے وقت مانگ لیاہے ، نجم سیٹھی کا کہناتھا کہ آپ پاکستان کے کرکٹ کلچر کو سمجھتے ہیں ۔اگر مکی آرتھر نے آفر قبول کر لی تو گرانٹ بریڈبرن قومی ٹیم کے فیلڈنگ کوچ بن سکتے ہیں۔ 
مکی آرتھر ڈربی شائر کاونٹی سے معاہدہ کے تحت فل ٹائم کوچنگ کرنے سے گریزاں ہیں، ،مکی آرتھر کو 50 اوور ورلڈکپ، ایشیا کپ اور آسٹریلیا سیریز کیلئے بطور کنسلٹنٹ کام کرنے کی آفرکی گئی تھی ،قومی کرکٹ ٹیم کیلئے ہیڈکوچ اور کنسلٹنٹ کی تقرریاں الگ الگ ہونگی، قومی ٹیم کے ہیڈکوچ کی تعیناتی ، فل ٹائم ہیڈکوچ کے ساتھ کنسلٹنٹ رکھنے کا حتمی فیصلہ کیا گیاہے۔

مزید :

کھیل -