ویمپائر ڈائریز کی اداکارہ عینی ورشنگ 45 سال کی عمر میں انتقال کر گئیں

نیویارک(ویب ڈیسک) مشہور ہالی ووڈ سیریز ویمپائر ڈائریز کی 45 سالہ اداکارہ عینی ورشنگ انتقال کر گئیں۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکارہ عینی ورشنگ میں سال 2020 میں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی اور وہ پچھلے دو سال سے کینسر سے جنگ لڑ رہی تھیں۔ویمپائر ڈائریز سٹار کے شوہر اسٹیفن فل نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی اہلیہ کی موت کی تصدیق کی، اسٹیفن کا کہنا تھا کہ "عینی گزشتہ دو سالوں سے بہادری سے کینسر سے لڑ رہی تھی اس کا علاج جاری تھا مگر وہ ہمیں چھوڑ گئی"۔
ہالی ووڈ ہدایتکار نیل ڈرک مین نے ٹوئٹ کرتے ہوئے عینی ورشنگ کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ "ابھی ابھی پتہ چلا کہ میری عزیز دوست عینی ورشنگ کا انتقال ہو گیا۔ ہم نے ابھی ایک خوبصورت فنکار اور انسان کھو دیا۔ میرا دل ٹوٹ گیا ہے۔ خیالات اس کے چاہنے والوں کے ساتھ ہیں"۔
Just found out my dear friend, Annie Wersching, passed away. We just lost a beautiful artist and human being. My heart is shattered. Thoughts are with her loved ones.
There’s a go fund me set up for her family: https://t.co/dhvk6uOvZV
— Neil Druckmann (@Neil_Druckmann) January 29, 2023
غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عینی ورشنگ اپنے اس مرض کو راز رکھنا چاہتی تھیں اور انہوں نے کینسر کی تشخیص کے بعد بھی کئی پراجیکٹس میں کام کیا۔