10 فروری کو عمران خان ہر صورت پیش ہوں،طبی بنیاد پر کوئی درخواست آئی تو خارج کردی جائے گی ، جج بینکنگ کورٹ کے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

10 فروری کو عمران خان ہر صورت پیش ہوں،طبی بنیاد پر کوئی درخواست آئی تو خارج ...
10 فروری کو عمران خان ہر صورت پیش ہوں،طبی بنیاد پر کوئی درخواست آئی تو خارج کردی جائے گی ، جج بینکنگ کورٹ کے توشہ خانہ کیس میں ریمارکس

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)بینکنگ کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی کی درخواست مسترد کردی،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ 10 فروری کو عمران خان ہر صورت پیش ہوں،طبی بنیاد پر کوئی درخواست آئی تو خارج کردی جائے گی ۔

نجی ٹی وی چینل ہم نیوزکے مطابق توشہ خانہ کیس کی بینکنگ کورٹ اسلام آباد میں سماعت ہوئی، عمران خان کی طبی بنیادوں پر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائرکردی گئی،عمران خان کے وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ عمران خان کو 2 سے زائد گولیاں لگی ہیں، عمران خان لاہور سے اسلام آباد کا سفر نہیں کر سکتے۔

عدالت نے عمران خان کی ویڈیو لنک پر پیشی کی درخواست مسترد کردی ،سلمان صفدر نے کہاکہ ایف آئی اے کو کئی بار درخواست کی زمان پارک میں تفتیش کرلیں ، وکیل عمران خان نے کہاکہ ایف آئی اے خود نہیں آناچاہتی تو سوالنامہ دے دے ۔

سپیشل پراسیکیوٹر رضوان عباسی نے کہاکہ قانون سب کیلئے برابر ہونا چاہئے ، سابق وزیراعظم کو ہمیشہ کیوں عدم پیشی پر توسیع دی جائے،عدالت نے کہاکہ 10 فروری کو عمران خان ہر صورت پیش ہوں،10 فروری کو طبی بنیاد پر کوئی درخواست آئی تو خارج کردی جائے گی ،عمران خان بے شک میرے سامنے آکر کھڑے نہ ہوں، نیچے آئیں حاضری لگوا دیں، اپنا مائنڈ پیشگی ظاہر کرنا کہیں یا جو مرضی بتا دیا نہ آئے تو ضمانت خارج ہوگی۔

وکلا نے کہاکہ دس فروری کو ایک اور سماعت بھی ہے تاریخ کوئی اور دیں ، جج نے کہاکہ میں اپنا آرڈر لکھوا چکی ہوں تاریخ بدلنی ہے تو درخواست دیں۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -