قومی حکومت بنانے کی تجویز، چیئرمین سینیٹ نے مشاہد حسین سید سے سی وی دینے کا کہہ دیا

قومی حکومت بنانے کی تجویز، چیئرمین سینیٹ نے مشاہد حسین سید سے سی وی دینے کا ...
قومی حکومت بنانے کی تجویز، چیئرمین سینیٹ نے مشاہد حسین سید سے سی وی دینے کا کہہ دیا

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سینیٹ اجلاس میں قومی حکومت بنانے کی تجویز پر صادق سنجرانی نے مشاہد حسین سید سے سی وی  دینے کا کہہ دیا۔

نجی ٹی وی چینل" ہم نیوز" کے مطابق چیئرمین صادق سنجرانی کی زیرصدارت سینیٹ کا اجلاس ہوا، سینیٹر مشاہد حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہاکہ پشاور واقعہ میں ہماری نالائقی اور نااہلی ہے ،حکومت تو آنی جانی ہے، یہ حکومت تو لولی لنگڑی ہے،وقت آگیا ہے کہ اب ہم الیکشن کی تاریخ کا اعلان کریں۔

مشاہد حسین سید نے کہاکہ ہم آمر کےخلاف غیر مناسب الفاظ استعمال کرتے ہیں مگر آج بھی ان کو فالو کرتے ہیں ،سابق صدر ضیا ءالحق نے کہا تھا کہ جب مثبت نتائج آئیں گے تب الیکشن کروائیں گے،کیا ہمارے اندر صلاحیت نہیں کہ ریفارمز کریں ،سری لنکا آئی ایم ایف کے پاس نہیں گیا خود ہی اپنے پاؤں پر کھڑا ہوا۔

سینیٹر مشاہد حسین اور چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی میں دلچسپ مکالمہ ہو ا، مشاہد حسین سید نے کہاکہ ہم عوامی مسائل کا حل چاہتے ہیں اگر کچھ نہیں کرسکتے تو قومی حکومت کا اعلان کریں ،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور رضا ربانی مل کر قومی حکومت کا اعلان کردیں۔

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے مشاہد حسین سیدسے کہاکہ آپ اپنا سی وی دے دیں، سینیٹر مشاہد حسین نے جواب دیتے ہوئے کہاکہ میرا ایک ہی صفحہ کا سی وی ہے ۔

مزید :

قومی -علاقائی -اسلام آباد -