سپریم کورٹ؛ بجلی چوری پر ایف آئی آر کے اندراج پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

سپریم کورٹ؛ بجلی چوری پر ایف آئی آر کے اندراج پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو ...
سپریم کورٹ؛ بجلی چوری پر ایف آئی آر کے اندراج پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کو نوٹس جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سپریم کورٹ نے بجلی چوری پر براہ راست ایف آئی آر کے اندراج کے معاملے پر معاونت کیلئے اٹارنی جنرل کونوٹس جاری کردیااوربجلی تقسیم کار کمپنی کے وکیل کی لارجر بنچ بنانے کی استدعا مستردکردی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ کیا ایس ڈی او عدالت میں شکایت داخل کرے گایا تھانے میں؟کیا پولیس کو اختیار دےدیا جائے کہ ازخود مقدمات درج کرے؟عدالت نے طے کرنا ہے کہ کون سا جرم سنگین ہے اور کون سا نہیں ؟
چیف جسٹس پاکستان نے کہاکہ عدالت نے دیکھنا ہے کوئی قانون عام آدمی کا استحصال نہ کرے،عدالت نے کیس کی مزید سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کردی ۔