"ان چار دنوں میں چار سالوں کو بھول گیا ہوں،دیپیکا امر،میں اکبراور جان ابراہیم انتھونی ہیں"،شاہ رخ خان

"ان چار دنوں میں چار سالوں کو بھول گیا ہوں،دیپیکا امر،میں اکبراور جان ...
سورس: @twitter

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ممبئی(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کی فلم پٹھا ن کے ذریعے سلو ر سکرین پر چار سال بعد واپسی ، فلم کی شاندار کامیابی اور مداحوں کی محبت کا شکریہ اداکرتے ہوئے کنگ خان نے کہا کہ" میں ان چار دنوں میں چار سالوں کو بھول گیا ہوں"۔
انڈیا ٹائمز کے مطابق بالی ووڈ سپر سٹار شاہ رخ خان نے پیر کے روزپریس کانفرنس میں کہا کہ فلم پٹھان سے ملنے والی محبت نے مجھے میرے گزرے ہوئے چار سال بھولنے میں مدد کی ہے ۔ انہوں نے فلم کے ہدایتکار و پروڈوسر سدھارتھ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "مجھے فلم دینے کا آپکا بہت شکریہ آپ نے مجھے اس فلم کا موقع فراہم کیا  ,میں ان چار دنوں میں پچھلے چار سالوں کو بھول گیا ہوں، میرے کان ایسی  گونجنا اور یہ  سکون جس کیلئے  میں برسوں سے ترس رہا تھا ~ اللہ نے اتنی بڑی خوشی دی ہے اور مانگنے کے لیے کچھ نہیں۔ اللہ کرے یہ خوشی ہمیشہ سلامت رہے  "۔ انہوں نے فلم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ "سچ پوچھیں تو، جب ہم فلمیں بناتے ہیں، خواہ وہ شمال، جنوب، مشرق، مغرب میں ہوں، ہمارا مقصد خوشی، بھائی چارہ محبت کا پیغام دینا ہوتا ہے۔ یہاں تک کہ جب میں "ڈار" میں ایک برے آدمی کا کردار ادا کر رہا ہوں یا جان ا براہیم اس فلم میں تو ہم صرف کردار ادا کر رہے ہیں"۔

کنگ خان نے فلم "امر اکبر انتھونی"کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ" دیپیکا امر ہے، میں شاہ رخ خان اکبر ہوں اور یہ جان ابراہیم انتھونی ہے"۔انہوں نے کہا کہ "سنیما کا مقصد یہی بتانا ہے کہ امر، اکبر اور انتھونی میں کوئی امتیاز نہیں ہے، ہمارے دل میں کسی شخص کے لیے، کسی تہذیب کے لیے، اور زندگی کے کسی بھی پہلو کے لیے کوئی امتیاز نہیں ہے"۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ" ان کے عقیدت مند مداح انہیں پسند کرتے ہیں چاہے ان کی فلمیں کیسی بھی ہوں۔میرے بزرگوں نے مجھ سے کہا کہ اگر آپ غمگین ہیں تو ان لوگوں کے پاس جائیں جو آپ سے محبت کرتے ہیں۔ میں اپنی بالکونی سے اپنے پیروکروں کو دیکھتا ہوں تو مجھے ہمت ملتی ہے" ۔انہوں نے وہاں موجود شرکا کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ "فلم"پٹھان" کو پسند کرنے اور کاسٹ کو بے انتہا محبت دینے پرآپکا پہت  کا شکریہ" اور کہا کہ "ہمیں اپنی تہذیب کو زندہ رکھنا چاہیے اور جس ملک بھارت میں ہم رہتے ہیں وہاں کی خوبصورت پرانی کہانیوں کو جدید اور مختلف انداز میں سکرین پر پیش کرنا چاہیے"۔

شاہ رخ خان نے یہ بھی کہا کہ "اگر ہم اپنی پرانی کہانیوں کو مختلف انداز میں سنا رہے ہیں تو اس کا ہرگز مطلب یہ نہیں ہے کہ ہم لوگوں کو تقسیم کر رہے ہیں بلکہ ہم لوگ صرف نوجوانوں کی زبان میں بات کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جو ہم سے مختلف ہیں"۔

خیال رہے کہ 25 جنوری کو ریلیز ہونے والی ایکشن تھرلر فلم "پٹھان" نے دنیا بھر میں 542 کروڑ روپے کما کر باکس آفس کے متعدد ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔دیپیکا، جان، سدھارتھ، اور آدتیہ کی جانب سے، میں آپ کی تمام محبتوں کے لیے بہت شکریہ کہنا چاہتا ہوں جو آپ نے "پٹھان" کو دی ہے" .
یاد رہے کہ فلم "امر اکبر انتھونی" 1977 کی ایسی فلم ہے جس میں تین بھائی بچپن میں بچھڑ جاتے ہیں اور پھر مختلف گھروں میں پرورش پاتے ہیں، ان میں سے امر کی پرورش ہندو گھرانے میں، اکبر کی پرورش مسلمان گھرانے میں جبکہ انتھونی کی پرورش عیسائی گھرانے میں ہوتی ہے۔فلم میں تینوں بھائیوں کو مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے گھرانوں میں پرورش پانے کے باوجود بھی متحد اور ایک دوسرے کے لیے محبت کا جذبہ رکھتے ہیں ۔

مزید :

تفریح -