جنگل کے بادشاہ شیر کی وہ ایک خوبی جو کسی اور جانور میں نہیں

جنگل کے بادشاہ شیر کی وہ ایک خوبی جو کسی اور جانور میں نہیں
جنگل کے بادشاہ شیر کی وہ ایک خوبی جو کسی اور جانور میں نہیں

  

شیر جنگل کا بادشاہ کیوں ہے؟

جنگل میں سب سے بڑا جانورلمبائی میں  تو ضرافہ ہے اور شاید  جسامت میں ہاتھی بڑا جانور ہے-

سب سے پھرتیلا چیتا ہوتا ہے اور سب سے ہوشیار لومڑ۰۰۰ وغیرہ وغیرہ -  جنگل میں حکومت کرنے کے لیئے یہ خوبیاں تو چائیے ہوتی ہیں ناں۔

مگر ان سب میں کوئی بھی جنگل کا بادشاہ نہیں ہوتا حالانکہ ان جانوروں میں بہت ساری خوبیاں ہوتی ہیں -

جنگل کا بادشاہ تو شیر ہوتا ہے مگر اس میں یہ تمام صفات نہیں ہوتیں ، نہ وہ اونچا ہوتا ہے نہ وہ بھاری بھرکم ہوتا ہے اور نہ ہی وہ چالاک یا ہوشیار ہوتا ہے مگر پھر بھی وہ جنگل کا بادشاہ ہوتا ہے ۔

شیر میں ایک ادا ہے جو کسی اور میں نہیں ، اس میں ایک عادت ہے جو کسی میں نہیں ہے، اس میں ایک خوبی ہے جو کسی میں نہیں ہے ۔ شیر کا اعتماد اور یقین بہت غضب کا ہے جو اور کسی میں نہیں۔

شیر سے کسی نے پوچھا کہ تو بادشاہ کیوں ہے؟ تیرے میں تو ایسی کوئی کوالٹی نہیں۔ تو شیر کیا کہتا ہے کہ “مجھے لگتا ہے میں بادشاہ ہوں تو اس لیئے میں بادشاہ ہوں”-

یہ ہے اس کا اعتماد ہے یہ ہے اس کی کوالٹی  ، یہ ہے اس کا یقین ۔۔۔۔۔اسی لیے انسان کو خود ہے اعتماد اور یقین ہونا چاہیئے

مزید :

ادب وثقافت -