الیکشن کمیشن کا آج کا فیصلہ نئے پارٹی الیکشن کے حوالے سے نہیں ، کامل علی آغا

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)مسلم لیگ( ق )کے رہنما کامل علی آغانے کہاہے کہ الیکشن کمیشن کا آج کا فیصلہ نئے پارٹی الیکشن کے حوالے سے نہیں ، الیکشن کمیشن کا فیصلہ پرانے کیس کا ہے۔
نجی ٹی وی چینل "دنیا نیوز" کے مطابق کامل علی آغا کا کہناتھا کہ صدارت کی مدت مکمل ہونے پر 26 جنوری کو نئے انتخابات کرائے گئے،چودھری وجاہت حسین پارٹی کے نئے صدر منتخب ہو چکے ہیں، الیکشن کمیشن کا فیصلہ نئے پارٹی الیکشن کے حوالے سے نہیں ۔