معروف ریسلر ہلک ہوگن اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تفصیلات مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیں

معروف ریسلر ہلک ہوگن اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تفصیلات مداحوں کو تشویش میں ...
معروف ریسلر ہلک ہوگن اب کہاں اور کس حال میں ہیں؟ تفصیلات مداحوں کو تشویش میں مبتلا کردیں

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی ریسلر ٹیری جین بولیا، جو ’ہلک ہوگن‘ کے نام سے شہرت رکھتے ہیں،نے ایک عرصے تک ریسلنگ کی دنیا پر حکمرانی کی مگر اب بڑھاپے کی دہلیز پر قدم رکھ چکا یہ پہلوان چھڑی کے سہارے چلنے پر مجبور ہو چکا ہے۔ میل آن لائن نے ہلک ہوگن کے ایک دوست کے حوالے سے بتایا ہے کہ ان کی ایک سرجری ہوئی ہے جس کی وجہ سے ان کا عصبی نظام متاثر ہوا ہے اور اب وہ چھڑی کے سہارے چلتے ہیں۔

69سالہ ہلک ہوگن کے 54سالہ دوست اور ریسلر کرٹ اینجل نے بتایا ہے کہ عالمی شہرت یافتہ ریسلر کی کمر کی سرجری ہوئی ہے تاہم بدقسمتی سے اس آپریشن کے دوران ان کے اعصاب کو بھی نقصان پہنچا، جس سے ان کا نچلا دھڑ کافی حد تک مفلوج ہو چکا ہے۔ ہلک ہوگن کے دوست کی طرف سے یہ نہیں بتایا گیا کہ ان کی سرجری کس عارضے کی وجہ سے ہوئی تھی۔ ہلک ہوگن کی طرف سے بھی ان کی سرجری کے حوالے سے تاحال کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

سرجری کے بعد گزشتہ پیر کے روز ہلک ہوگن کی پہلی تصویر منظرعام پر آئی تھی جس میں وہ بظاہر اپنے پیروں پر کھڑے ہوتے ہیں۔ اس تصویر کی بنیاد پر کہا جا رہا تھا کہ وہ تیزی سے روبہ صحت ہیں۔ تاہم کرٹ اینجل نے ایک پوڈ کاسٹ میں بتایا ہے کہ ہلک ہوگن کو نچلے دھڑ میں کچھ بھی محسوس نہیں ہوتا، ان کے جسم کا کمر سے نیچے کا حصہ بے حس ہو چکا ہے تاہم وہ چھڑی کے سہارے چل سکتے ہیں۔

مزید :

کھیل -