جنہیں ہم نے مجاہدین بنایا، وہ دہشتگرد بن گئے، ہمیں مجاہدین تیار کرنے کی ضرورت نہیں تھی،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا قومی اسمبلی سے خطاب

جنہیں ہم نے مجاہدین بنایا، وہ دہشتگرد بن گئے، ہمیں مجاہدین تیار کرنے کی ...
جنہیں ہم نے مجاہدین بنایا، وہ دہشتگرد بن گئے، ہمیں مجاہدین تیار کرنے کی ضرورت نہیں تھی،وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا قومی اسمبلی سے خطاب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ کسی کے کہنے پر جنگ میں شامل نہیں ہونا چاہئے، جنہیں ہم نے مجاہدین بنایا، وہ دہشت گرد بن گئے، ہمیں مجاہدین تیار کرنے کی ضرورت نہیں تھی، پالیسی معزز پارلیمنٹ نے دینی ہے، ہم نے دہشت گردی کیخلاف جنگ ہر قیمت پر جیتنی ہے۔

قومی اسمبلی میں سانحہ پشاور سے متعلق اظہار خیال کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹیلی جنس بنیادوں پر دہشت گردی کیخلاف آپریشن ہو رہے ہیں، سی ٹی ڈی اور پولیس اہلکار جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پر دہشت گردی کا معاملہ ایوان میں لائے، وزیراعظم، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی بھی ایوان میں آئیں گےاور قومی اسمبلی سے رہنمائی حاصل کریں گے۔ پہلے سارے ایوان کو بریفنگ دی جائے گی پھر بحث کے بعد پالیسی معزز پارلیمنٹ نے ہی دینی ہے، پھر ہی ہم کامیابی سے ہمکنار ہو سکتے ہیں۔ رانا ثنا نے کہا کہ ہماری پالیسی آج بھی سانحہ اے پی ایس والی ہے، کالعدم تنظیم کو معافی دینے والی بات غلط ہے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریک انصاف نے ان لوگوں کو بھی چھوڑا جنہیں سزائے موت ہو چکی تھی، اگر چاہوں تو ثبوت کے ساتھ اس وقت کی حکومت کو مورد الزام ٹھہرا سکتا ہوں۔ انہوں نے اعدادوشمار پیش کرتے ہوئے بتایا کہ دہشت گرد نے دوران نماز خود کو اڑایا، کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے خراسانی گروپ نے ذمہ داری تسلیم کی ہے۔ واقعے میں 100 شہادتیں ہوئیں جن میں 97 پولیس کے جوان اور 3 سویلین ہیں تاہم شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ان کا کہنا تھا کہ 216 زخمیوں میں سے 27 کی حالت نازک ہے۔ ریسکیو آپریشن مکمل ہو چکا، ملبہ ہٹایا جا چکا ہے۔ 

مزید :

قومی -