فراڈ کے الزامات کے بعد دولت میں کمی، دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی ٹاپ 10 سے بھی آؤٹ ہوگئے

فراڈ کے الزامات کے بعد دولت میں کمی، دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی ...
فراڈ کے الزامات کے بعد دولت میں کمی، دنیا کے تیسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی ٹاپ 10 سے بھی آؤٹ ہوگئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کا اڈانی گروپ حال ہی میں ہنڈنبرگ ریسرچ کی ایک رپورٹ جاری ہونے کے بعد سے مشکلات کا شکار ہے، رپورٹ میں اس گروپ پر 'ایک ڈھٹائی سے سٹاک ہیرا پھیری اور اکاؤنٹنگ فراڈ سکیم' کا الزام لگایا گیا ہے۔  ہنڈن برگ کی رپورٹ کی وجہ سے کمپنی کو اربوں ڈالر کا نقصان ہوا اور یہ سرمایہ کاروں میں تشویش کا باعث بنا۔ اس سے اڈانی گروپ کے چیئرپرسن اور  دنیا  کے تیسرے امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی مجموعی دولت میں بھی کمی واقع ہوئی ہے۔ 

گوتم اڈانی  جو کبھی دنیا کے دوسرے اور پھر تیسرے  امیر ترین شخص تھے اب  بلومبرگ کی رئیل ٹائم فہرست  کے مطابق  84.4 ارب  ڈالر کی کل مالیت کے ساتھ گیارہویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ہنڈنبرگ ریسرچ نے اڈانی گروپ  غیر قانونی ٹیکس پناہ گاہوں میں قائم اداروں کے وسیع پیمانے پر غلط  استعمال کا الزام لگایا اور  قرض کی بلند سطح کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا  تھا۔  فوربس کے مطابق دنیا کے  تیسرے  امیر ترین شخص گوتم اڈانی کی قیادت میں اس گروپ نے امریکی شارٹ سیلر کے دعووں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ ایک بڑے حصص کی پیشکش سے قبل اس کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش ہے۔

مزید :

بزنس -