"میں چاند پر پھنس گیا ہوں" آدمی کا ٹویٹ، ممبئی پولیس نے ایسا جواب دے دیا کہ ہنسی نہ رکے

ممبئی (ڈیلی پاکستان آن لائن) بھارت کے صنعتی دارالحکومت ممبئی کی پولیس نے "چاند پر پھنسے" ایک صارف سے کہا ہے کہ چاند ان کی حدود میں نہیں آتا۔
ممبئی پولیس کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ اگر آپ کو کوئی بھی مشکل پیش آئے تو انتظار نہ کریں اور فوری 100 ڈائل کریں۔ خیال رہے کہ بھارت میں پولیس کا ایمرجنسی نمبر 100 ہے۔
ممبئی پولیس کی ٹویٹ کے جواب میں ایک صارف نے ایسی تصویر شیئر کی جس میں کوئی چاند کی سطح پر کھڑا ہوا زمین کی طرف دیکھ رہا ہے۔ اس شخص نے کہا کہ میں یہاں پھنسا ہوا ہوں۔
I got stuck here. pic.twitter.com/jCDWkHGHSc
— B.M.S.Khan (@BMSKhan) January 30, 2023
اس پر ممبئی پولیس نے جواب دیا "یہ واقعی ہمارے دائرہ اختیار میں نہیں ہے لیکن ہمیں خوشی ہے کہ آپ ہم پر چاند تک بھروسہ کرتے ہیں۔"
This one is really not under our jurisdiction.
But we are glad that you trust us to the moon and back. :) https://t.co/MLfDlpbCd8
— मुंबई पोलीस - Mumbai Police (@MumbaiPolice) January 30, 2023