پاکستان میں کورونا وائرس کے نئے ویریئنٹ کا پہلا کیس سامنے آگیا ، نجی نیوز چینل کا دعویٰ

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں کورونا کے تبدیل شدہ وائرس کی موجودگی کا انکشاف ہوا جو کچھ عرصہ قبل چین میں لوگوں کو بڑی تعداد میں شکار کر چکا ہے۔ ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈاو یونیورسٹی کے طبی ماہرین نے کراچی میں کورونا کے نئے تبدیل شدہ وائرس کی تصدیق کی ہے، اس ویریئنٹ کو بی ایف 7 کا نام دیا گیا ہے جو چین میں بڑی تعداد میں لوگوں کو بیمار کر چکا ہے اور تاحال وہاں موجود ہے۔ ڈاو یونیورسٹی کے ماہرین کا کہنا تھا کہ تمام شہری کورونا سے متعلق حفاظتی اقدامات کی پابندی یقینی بنائیں۔ شہری علامات محسوس کریں تو فوری طور پر خود کو قرنطینہ کر لیں۔