پرتگال کے امیگریشن حکام کی پاکستانی سفارتی حکام کیساتھ کانفرنس، درپیش مسائل پر تبادلہ خیال

دبئی ( طاہر منیر طاہر) پرتگال کے سرکاری ادارہ برائے امیگریشن، مائیگریشن اور ریفیوجیز AIMA نے سفارت خانہ پاکستان برائے پرتگال کے افسران اور پرتگال میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے ارکان سے راؤنڈ ٹیبل کانفرنس کی جس میں AIMA کی ڈائریکٹر کرسٹینا، پی ایم ایل این پرتگال کی صدر شمع بٹ، جنرل سیکرٹری سرفراز فرانسس اور AIMA کے سٹاف و افسران نے شرکت کی- راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں پرتگال میں مقیم پاکستانیوں کے ڈاکومینٹس اور پاکستان ، پرتگال تعلقات کے بارے بات چیت ہوئی - کانفرنس میں پاکستانی شہریوں کو قانونی حیثیت کے حصول اور امیگریشن کے عمل کو بہتر بنانے میں درپیش چیلنجز کو حل کرنے پر توجہ مرکوز کی گئی۔