کم بارشوں کے باعث پانی کی قلت اور خشک سالی کا خدشہ، ایڈوائزری جاری کرنا پڑگئی

کم بارشوں کے باعث پانی کی قلت اور خشک سالی کا خدشہ، ایڈوائزری جاری کرنا پڑگئی
کم بارشوں کے باعث پانی کی قلت اور خشک سالی کا خدشہ، ایڈوائزری جاری کرنا پڑگئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور (آئی این پی)پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے کم بارشوں کے پیش نظر پنجاب بھر کی ضلعی انتظامیہ کو خشک سالی اور آبی قلت سے نمٹنے کے لئے ایڈوائزری جاری کر دی۔

کسانوں  نے موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کیلیے ریسرچ کا دائرہ کار وسیع کرنے کا مطالبہ کر دیا۔کم بارشوں کے نتیجے میں پانی کی قلت اور خشک سالی کے خدشات کے پیش نظر پی ڈی ایم اے نے تمام اضلاع کی انتظامیہ اور اداروں کو اقدامات کی ہدایت کر دی۔ محکمہ زراعت اور لائیو اسٹاک زیادہ متاثر ہونے کا امکان ہے، بہاولپور، بہاولنگر، رحیم یارخان میں خشک سالی کاسامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

کسان اتحاد کے صدر خالد کھوکھر کہتے ہیں ہمسایہ ملک بھارت کو بھی  موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا  ہے لیکن وہاں  پیداوار میں کمی نہیں آئی۔زرعی تحققیات کیلئے بجٹ بڑھانے کا مطالبہ بھی کر دیا۔ماہرین کہتے ہیں موسمیاتی تبدیلیوں سے نمٹنے کے لئے ریسرچ کا بجٹ بڑھانے کیساتھ ساتھ ٹھوس اقدامات کی ضرورت ہے۔