اب تک 75 پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن

اسلام آباد(آئی این پی)ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نے کہا ہے کہ اب تک 75 پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں ۔
ترجمان پاکستانی ہائی کمیشن نے بیان میں کہا کہ کانگو میں پھنسے اب تک 75 کے قریب پاکستانی روانڈا منتقل ہو چکے ہیں، کیگالی نے متاثرہ پاکستانیوں کے لیے رہائش اور کھانے کا انتظام کیا ہے۔ہائی کمیشن پاکستانی کمیونٹی سے بھی رابطہ کر رہا ہے، آنے والے دنوں میں مزید پاکستانیوں کے روانڈا جانے کا امکان ہے، متاثرہ پاکستانی ہائی کمیشن سے واٹس ایپ نمبر +92 333 5328517 پر رابطہ کر سکتے ہیں۔