آئی ایس آئی کے ڈی جی امریکی دورے پر چلے گئے

آئی ایس آئی کے ڈی جی امریکی دورے پر چلے گئے
آئی ایس آئی کے ڈی جی امریکی دورے پر چلے گئے

  


راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے اہم ترین انٹیلی جنس ادارے آئی ایس آئی کے ڈائر یکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام امریکہ کے دورے پر روانہ ہوگئے ہیں۔ جیو نیوز کے مطابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل ظہیر الاسلام امریکہ کے دورے کے دوران سی آئی اے کے سربراہ سے ملاقات کریں گے جس میںپاکستان میں ہو نے وا لے ڈرون حملوں پر تبا دلہ خیال کیا جا ئے گا ۔ ڈی جی آئی ایس آئی 4 اگست کو امریکہ سے واپس وطن پہنچیں گے۔

مزید : قومی


loading...