غریب کے نام پر رکھے گئے 4ارب روپے ہڑپ نہیں کرنے دیں گے، سیمویل کامران

غریب کے نام پر رکھے گئے 4ارب روپے ہڑپ نہیں کرنے دیں گے، سیمویل کامران

  لاہور (لیڈی رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ پنجاب شعبہ خواتین کی سیکرٹری اطلاعا ت ایم پی اے سیمویل کامران نے کہا ہے کہ چوہدری پرویز الہٰی نے ناکام شہباز حکومت کا اصل چہرہ دکھایا نام نہاد ترجمان برا منانے کی بجائے رمضان بازاروں میں آنے والے غریب روزہ داروں کو ریلیف دیں غریب کے نام پر رکھے گئے 4 ارب روپے ہڑپ نہیں کرنے دیں گے ، انہوں نے کہا کہ چوہدری برادران پر انگلی اٹھانے والے ذہن میں رکھیں انہوں نے اپنے اوپر عائد ہر الزام کا سامنا کیا اور عوام اور قانون کی عدالت میں بے گناہی ثابت کی ،نام نہاد ترجمان اپنی قیادت کو مشورہ دیں کہ وہ کسی حکم امتناعی کے پیچھے چھپنے کی بجائے حدیبیہ پیپر ملز منی لانڈرنگ اور قرضے ہڑپ کرنے کے کیسز میں پیش ہوں ، انہوں نے کہا کہ نائب وزیر اعظم چوہدری پرویز الہٰی کی بہترین حکمت عملی اور روزانہ کی بنیاد پر مانیٹرنگ سے یوٹیلٹی سٹو ر وں سے عوام کو حقیقی ریلیف مل رہا ہے اور غریب عوام دعائیں دے رہے ہیں ۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...