لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ شروع کردیاگیا ہے، ذرائع
لاہور(وقائع نگار خصوصی) لاہور میں مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ شروع کر دیا گیا ہے، ڈیفنس بی میں ہونے والے ایک مقابلے میں دو مبینہ ڈاکوﺅں کو مقابلے میں ہلاک کر دیا گیا ہے ۔آئندہ چند روز میں لاہور کے رہنے والے ایک اور ڈاکو کی زندگی کا چراغ گل ہو سکتا ہے۔ایس ایچ او روڈ ڈیفنس جی کے انسپکٹر فیصل شریف جن دو افراد کو مقابلے میں پارکیا ہے ان کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ تین روز سے تھانے کی بجائے ایک پرائیویٹ گھر میں چھپا کر رکھے ہوئے تھے کہ اس کے بعد ان کے لئے ایک واقف کار نے پرائیویٹ اسلحہ دیا۔ جس کے بعد دونوں مشتبہ ڈاکوﺅں کومقابلے میں ہلاک کر دیا گیا۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے مذکورہ انسپکٹر چندہ ماہ قبل تین افراد کو جعلی مقابلے میں ہلاک کردیا تھا۔ فیصل شریف اس وقت انسویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھے ہلاک ہونے والے بھی کوئی روز تک اس کی حراست میں تھے ۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ آئندہ چند روز ان مقابلوں میں تیزی آ سکتی ہے اور کئی سنگین جرائم میں ملوث جن کے بارے میں ذرائع کا دعویٰ ہے کہ پولیس کی حراست میں مقابلے میں پار ہو سکتے ہیں۔