مجھے مجرم ظاہر کرنے کی پوری کوشش کی گئی مگر تمام مقدمات میں بری ہوگیا

مجھے مجرم ظاہر کرنے کی پوری کوشش کی گئی مگر تمام مقدمات میں بری ہوگیا

لاہور(اپنے نمائندے سے) سکریپ کا کام کرتا ہوں سی آئی اے کواتولی کے اہلکاروں نے پکڑ کر 10 سے زائد کی ڈکیتی کے مقدمات ڈالتے ہوئے مجھے مجرم ظاہر کرنے کی بھرپور کوشش کی پر اللہ کے فضل سے تمام مقدمات میں بری ہوگیا ہوں آئندہ چند روز میں آزادی نصیب ہوگی ان خیالات کااظہار مصری شاہ کے 35 سالہ محمد اشفاق نے روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اشفاق نے الزام عائد کیا ہے کہ گلشن راوی کے سب انسپکٹر ماہ نور شاہ اور محمد ذکا سب انسپکٹر نے مختلف تھانوں میں درج شدہ مقدمات میں ملوث کردیا مجھ سے رہائی پانے کے لئے 10 لاکھ روپے کی رشوت مانگی گئی نہ دینے پر جھوٹے مقدمے ڈال دیئے گئے 1 سال سے زائد عرصہ جیل میں گزار چکا ہوں تمام مقدمات میں عدم ثبوت کی وجہ سے بے گناہ بھی ہوچکا ہوں اب چند روز بعد مکمل آزادی نصیب ہوگی لیکن ان پولیس اہلکاروں کی ان حرکات میں میری زندگی تباہ کرکے رکھ دی میرا ہنستا بستا گھر اجاڑ کر رکھ دیا ہے اور میرے گھر میں دکھوں کے پہاڑ ٹوٹ پڑے تھے آزادی کے فوری بعد اپنی بے گناہی ثابت کرنے اور ان کو ملزم ثابت کرنے کے لئے عدالت میں کیس دائر بھی کروں گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...